امریکی فورسز نے ایران کے لارک جزیرے پر 2 میزائل لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو کئی ہفتوں بعد ایران میں امریکا کی پہلی معلوم فضائی کارروائی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے اہلکار آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگیں پہنچانے کے لیے راکٹ داغنے کی تیاری کر رہے تھے اسی دوران امریکی فورسز نے کارروائی کی۔ ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے امریکی حملے میں فوجی اور شہری نشانہ بنے ۔ جارحیت کا بدلہ اور حملہ آوروں کو سزا دی جائے گی۔ ایران نے بھی خطے میں امریکی اڈوں کو نشانے پر رکھ لیا۔ اردن میں امریکی فورسز پر میزائل حملہ کردیا۔ اردن کی فوج کے مطابق فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنیوالے 8 میزائلوں کو روک لیا۔ ایرانی فوج نے متحدہ عرب امارات میں بھی امریکی ایئربیس پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، یواے ای میں المنہاد ایئربیس کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی ایم کیو9 ڈرون مارنے گرانے کا دعویٰ ہے۔ امریکی ڈرون کو آبنائے ہرمز پر پرواز کرتے ہوئے تباہ کیا گیا۔ Post navigation اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن جارحیت کا سخت جواب دیں گے،ایرانی صدر