امریکا کے حالیہ حملوں میں ایران میں گیس اور پٹرعول کی پیداواری صلاحیت کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے۔ امریکا کے ایران پر کیے گئے حالیہ حملوں میں ایران میں گیس اور پیٹرول کی پیداواری صلاحیت کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حکومتی ترجمان نے بتایا ہے کہ تقریباً 230 ملین مکعب میٹر گیس کی پیداواری صلاحیت ختم ہو گئی ہے۔ ترجمان ایرانی حکومت کے مطابق حالیہ جنگ کے دوران ساؤتھ پارس منصوبے سمیت ایران کی متعدد تیل اور گیس تنصیبات حملوں کا نشانہ بنی ہیں۔ ان حملوں میں 350 سے زائد سرکاری ملازمین بھی جان سے گئے۔ ترجمان کا کہنا تھا امریکی فضائی حملوں میں مجموعی طور پر 12 پُل اور 2 سرنگیں متاثر ہوئیں۔ بوشہر ایئرپورٹ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے، جبکہ نیا خریدا گیا مسافر طیارہ بھی براہِ راست حملے کا نشانہ بنا۔ Post navigation امریکی سینیٹر کی آخری رسومات میں موجود ٹرمپ کی جے ڈی وینس کو’ ٹک ٹیک ‘ پیشکش کی ویڈیو وائرل نئی ایرانی ایٹمی سائٹ قدرتی طور پر ’’بم پروف‘‘ ہے، برطانوی ماہر ارضیات کا دعویٰ