پیرس: فرانسیسی وزیرخارجہ نے زور دیا ہے کہ امریکا ایران جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے، اس موقع پر انہوں نے لبنان پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ پاکستان میں شروع ہونے والے امن مذاکرات کے دوران ایران کئی اہم رعایتیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار اور ان کے حصول کے ذرائع ترک کرنا ہوں گے، خطے کے ممالک کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے دھمکانا بند کرنا ہوگا، اور حزب اللہ، حماس اور حوثی جیسے گروہوں کی حمایت بھی ختم کرنا ہوگی، جو خطے میں عدم استحکام کا باعث بنتے ہیں۔

ٹرمپ کی مایوسی اور نیٹو سربراہ مارک روٹے کی انھیں دلائل سے قائل کرنے کی کوشش

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت بھی بحال کرنا ہوگی۔