برطانیہ نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی غیر قانونی آبادکاری کے اقدامات پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی آبادکار بستیاں بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں E1 بستی کے لیے ٹینڈرز جاری کرکے ریڈ لائن عبور کی گئی ہے، جبکہ اس بستی کا قیام فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو مزید کم کرتا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ کے مطابق برطانیہ سمیت عالمی برادری نے اسرائیلی اقدام کی بجا طور پر مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف ہولناک دہشت گردی کے واقعات بھی دیکھے ہیں، جبکہ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ برطانوی حکومت دو ریاستی حل کی تباہی کو ہرگز قبول نہیں کرے گی اور اسرائیلی اقدامات کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی آبادکاری کے خلاف جامع اقدامات کی تفصیلات اگلے ہفتے پارلیمان کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ Post navigation وزارت صحت اور اسلام آباد ہیلتھ اتھارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، بورڈ کے 7 ارکان مستعفی امریکا کے پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پرحملے،4 افراد شہید،ایران کا بھی جوابی وار،اردن میں 13 بیلسٹک میزائل داغ دیے