امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے ایران کی بچھائی گئیں تمام بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ آبنائے ہرمز سے تمام بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں، امریکی بحریہ نے آبی گزر گاہ کو سرنگوں سے پاک کرنے کی تصدیق کر دی۔

امریکی صدر نے لکھا کہ نئی بارودی سرنگیں بچھانے والے کسی بھی ایرانی جہاز یا کشتی کو فوری تباہ کر دیا جائے گا، ایران کو متنبہ کر دیا کہ نئی سرنگیں بچھانے پر زیرو ٹالرینس پالیسی نافذ ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ خلا سے آبنائے ہرمز کے ایک ایک انچ کی نگرانی کی جا رہی ہے، پک ایکس ماؤنٹین اور دیگر 3 تباہ شدہ جوہری سائٹس پر بھی خلا سے کڑی نظر ہے۔