شمالی اسرائیل میں ہونے والے حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے تین الگ الگ حملے کیے، پہلے حملے میں اس نے گاڑی چڑھا کر ایک راہگیر کو ہلاک کیااور بعد ازاں ایک بس اسٹاپ کے قریب ایک خاتون کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملزم نے ایک اور گاڑی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیورمعمولی زخمی ہوا۔ چاقو حملے کے بعد مشتبہ شخص فرار ہوگیا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسے روک کرزخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے قباطیہ سے ہے۔ Post navigation افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں خطے اور دنیا بھر کیلیے سنگین چیلنج تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین نے 20 امریکی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں عائد کردیں