گیند نرم پڑنے پر بولرز کو اس پر گرفت میں مشکل کا سامنا رہا، اسٹیون اسمتھ

کراچی:

آسٹریلیا میلبورن ٹیسٹ میں شکست کی ذمہ داری زیک کرولی کے ایک شاٹ پر ڈالنے لگا، کرولی نے مائیکل نیسیر کی گیند پر سر کے اوپر سے گیند کو باؤنڈری کے پار اچھالا جو وہاں پر موجود ایل ای ڈی ایڈورٹائزنگ بورڈ پر پوری قوت سے لگی۔ 

آسٹریلیا کا خیال ہے کہ اس سے گیند نرم پڑی اور بولرز کو اس پر گرفت میں مشکل کا سامنا رہا، کرولی نے 48 بالز پر 37 رنز بنائے جبکہ بین ڈکٹ کے ساتھ 51 رنز کی شراکت کی۔