فائرنگ کے بعد پولیس موبائل میں آگ بھڑک اٹھی

ڈیرہ اسماعیل خان:

کرک کے علاقے گرگری دامی بانڈہ میں پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس موبائل میں آگ بھڑک اٹھی۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، حملہ آوروں کی تلاش میں علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

شہید اہلکاروں میں شاہد اقبال، صفدر، عارف اور محمد ابرار شامل ہیں۔

ڈی پی او کرک سعود کا کہنا تھا کہ شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرک میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کی بلند درجات کی دعاء کی۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔