قانون کی معطلی سے قبضہ مافیا کو فائدہ ملے گا، عوام اسے قبضہ مافیا کی پشت پناہی سمجھیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب لاہور: عدالت کی جانب سے پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل سامنے آگیا، جس میں انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے قبضہ مافیا کو فائدہ ملے گا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب پروٹیکشن آف آنرشپ آف اممویبل پراپرٹی (غیر منقولہ) کے قانون مجریہ 2025 کی معطلی پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے برسوں اور نسلوں تک چلنے والے زمین اور جائیداد کے مقدمات کو پہلی بار 90 دن میں طے کرنے کی حد مقرر کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے برسوں اور دہائیوں کے ستائے ہوئے لاکھوں اہل پنجاب کی مدد کا قانون بنایا ۔ عوام کی منتخب صوبائی اسمبلی نے یہ قانون اس لیے بنایا تاکہ طاقتور لینڈ مافیا کے چنگل سے عوام کو نجات ملے ۔ اس قانون سے پہلی بار عوام کو اپنی قانونی زمین اور جائیداد کے تحفظ کی طاقت ملی، جس کے لیے شہادت پر مبنی قانون تیار کیا گیا۔ Post navigation برطانوی جریدے نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دے دیا صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ میں طیارے تباہ ہونے کا ذکر کر دیا