واشنگٹن: امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نائیجیریا میں داعش مسیحیوں کو بے رحمی سے قتل کر رہی تھی اس لیے وہاں محکمہ جنگ نے کئی کامیاب حملے کیے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے شمال مغربی نائیجیریا میں داعش کے دہشتگردوں کے خلاف طاقتور اور مہلک حملہ کیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ حملے انتہائی درست اور کامیاب رہے، داعش مسیحیوں کو بے رحمی سے قتل کر رہی تھی ایسا جو صدیوں میں نہیں دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ روز نائیجیریا کے شہر میدوگوری میں مسجد میں دھماکے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مسجد میں دھماکا نماز عصر کے دوران ہوا، جس میں معتدد افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایک عینی شاہد کے مطابق دھماکے سے مسجد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم تاحال حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

افغانستان سے تاجکستان پر ایک اور حملہ، 2 سرحدی محافظ ہلاک

اگرچہ اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے، تاہم ماضی میں شدت پسند عناصر میدوگوری میں مساجد اور دیگر گنجان مقامات کو خودکش حملوں اور دیسی ساختہ بم دھماکوں کے ذریعے نشانہ بناتے رہے ہیں۔