اسلام آباد(26 دسمبر 2025): وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان آج سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا شاندار استقبال کیا، یو اے ای کے صدر کا طیارہ نور خان ایئربیس پر لینڈ کر گیا۔

دورے کے دوران شیخ محمد بن زید النہیان سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔

اس کے علاوہ خطے میں امن و سلامتی اور دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، یہ دورہ پاکستان اور یو اے ای کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔