جدہ: سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ایک ماہ کے دوران (جمادی الاخر1447) اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی پر 17 ہزار767 فیصلے جاری کردیئے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی۔ خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں۔‘ بیان کے مطابق مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں پر زور دیا کہ ’وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی قسم کے تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں۔‘ علاوہ ازیں 40 ایسے افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو سرحد پار کرکے سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، انھیں سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 15 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں کن اقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا؟ واضح رہے کہ مملکت میں غیرقانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے لیے مختلف سخت سزائیں مقرر ہیں جن پر سختی سے عملدرآمد کیا جاتا ہے۔ Post navigation نائیجیریا میں داعش کے ٹھکانوں پر مہلک حملے کئے ہیں، ٹرمپ بھارت: انتہا پسندوں کے کرسمس تقریبات پر حملے، گرجا گھروں میں گھس گئے!