استنبول(26 دسمبر 2025): ترکیہ کی سیکیورٹی فورسز نے کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کو نشانہ بنانے کی داعش کی ایک بڑی سازش ناکام بنا دی ہے۔ ترک حکام کے مطابق داعش سے تعلق کے شبے میں 115 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ مبینہ طور پر کرسمس اور نئے سال کی تقریبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے مطابق شہر کے 124 مقامات پر چھاپے مارے گئے جہاں سے اسلحہ، گولہ بارود اور ’تنظیمی دستاویزات‘ برآمد ہوئے۔ حکام نے کہا کہ آئی ایس کے حامی اس ہفتے ترکی میں غیر مسلموں کو نشانہ بنانے کے لیے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے 115 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ مزید 22 افراد کی تلاش جاری ہے۔ پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ مشتبہ افراد ترکی سے باہر آئی ایس کے کارکنان سے رابطے میں تھے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب دو روز قبل ترک انٹیلی جنس ایجنٹس نے افغانستان کے سرحد پر گروپ کے خلاف چھاپہ مارا تھا، گرفتار ہونے والے ترک شہری پر الزام ہے کہ وہ خطے میں سرگرم آئی ایس کے ونگ کے سینیئر کمانڈر تھے۔ Post navigation سعودی عرب: ایک ماہ میں 11.9 ملین سے زائد زائرین نے عمرہ ادا کیا نائیجیریا میں داعش کے ٹھکانوں پر مہلک حملے کئے ہیں، ٹرمپ